اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی انقلابی تنظیم جمعیت الوفاق کے سربراہ نے منامہ کی مسجد ’’جمالۃ‘‘ میں نماز عید قربان کے خطبوں میں بیان کیا: بحرین کی مشکل کویت کی طرح سیاسی مشکل نہیں ہے بلکہ یہاں ہماری مشکل قومی اور قبائلی مشکل ہے۔شیخ علی سلمان نے تاکید کی: آل خلیفہ کی حکومت ہمیں شیعہ ہونے کی نگاہ سے دیکھتی ہے نہ بحرینی باشندہ ہونے کی نگاہ سے۔انہوں نے مزید کہا: یہ تفکر ۱۹۷۰ میں پیدا ہوا تھا اور اب تک اسی تفکر کی بنا پر لوگ قبائلی اور مذہبی تعصب رکھتے ہیں اور مذہب کے نام پر ایک دوسرے سے دشمنی رکھتے ہیں۔بحرین کے انقلابی رہنما نے کہا: یہ اسٹیٹجی مدتوں پہلے پائی جاتی تھی اور ابھی بھی پائی جاتی ہے جسے ہم ایک کھلی جنگ کہہ سکتے ہیں۔جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل نے کہا: ہم لوگوں کو ملک کے وزارت خانوں سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ وہاں مزدوروں سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔المنار کی رپورٹ کے مطابق شیخ سلمان نے آخر میں کہا: ہم دیکھ رہے کہ کوئی بھی بحرینی ملک کی کلیدی پوسٹوں پر نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت عوام کی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
بحرین میں؛گھر کے باہر شہید بیٹے کی تصویر لگانے پر باپ گرفتار