اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے کچھ دن پہلے اس ملک کے قید خانے میں ایک جوان کی ہوئی شہادت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: یوسف علی النشمی کی شہادت کی وجہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں کے ہاتھوں دی گئی اذیتیں اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی تھی۔اس مرکز نے اپنے بیان میں کہا: یوسف النشمی کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کا دقیق معائنہ نہیں کیا اور بہت سستی سے کام لیا۔بحرین کی حقوق انسانی تنظیم نے مزید کہا: جب یوسف النشمی کو سلمانیہ ہستپال سے ڈسچارج کیا گیا تو وہ مکمل بیہوشی کے عالم میں تھے۔اس مرکز نے مزید تاکید کی: اس جوان کے جسم پر شکنجوں کے آثار موجود تھے جن سے واضح ہو رہا تھا کہ اس کی شہادت انہیں شکنجوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بحرین کے قید خانوں میں بیماروں کے ساتھ بدسلوکی کی روش اپنانا آل خلیفہ حکومت کا روزانہ کا معمول ہے۔





