14 اکتوبر 2013 - 20:30
فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، ۳۲ افراد ہلاک

فلپائن میں آج صبح آنے والے زلزے میں اب تک 32 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: فلپائن میں آج صبح آنے والے زلزے میں اب تک 32 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جب مختلف ممالک سمیت فلپائن میں بھی مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے تو فلپائن کے جزیرے بوہل کے قریبی علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے نے عید کی خوشیاں غم میں بدل دیں۔یہ زلزلہ فلپائن کے وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 12منٹ پرجزیرہ بوہل کے علاقے بلیلاہ میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز منیلا سے 629 کلومیٹر دور جنوب مشرقی علاقے تھا۔زلزلے سے اب تک 32 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ زلزے کے بعد 5شدت کے 10سے زائد آفٹر شاکس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲