14 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات،مغرب کیلئے سنہرا موقع

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات، مغرب کیلئے بہترین موقع ہیں تاکہ وہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائے۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات، مغرب کیلئے بہترین موقع ہیں تاکہ وہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائے۔  انھوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح سے ایران کا مذاکراتی گروپ بااختیار جنیوا گيا  ہے مقابل فریق کے نمائندے بھی مذاکرات میں با اختیار طور پر شریک ہوں گے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا کہ مغرب کو چاہیئے کہ جوہری مذاکرات میں ٹال مٹول کی پالیسی سے گریز کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوسکیں۔

.......

/169