ابنا: القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر ماہر انس اللیبی کو امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں خصوصی آپریشن کرکے گرفتار کیا تھا۔ ان پر کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بم حملوں کی سازش کا الزام ہے۔1998 کے کینیا حملے میں 213 افراد ہلاک اور5 ہزار زخمی جبکہ تنزانیہ حملے میں 11 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوئے تھے۔ سن 2 ہزار میں اللیبی پر نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا اور امریکا نے القاعدہ سرغنہ کے سرکی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کررکھی تھی۔
.......
/169