14 اکتوبر 2013 - 20:30
سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عید الاضحی

سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے جبکہ امریکا اوریورپ میں پھردوعیدیں منائی گی۔

ابنا: مکہ مکرمہ میں حرم شریف اورمسجدنبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے جن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے حجاج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔آج دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید قرباں منائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ اور امریکا میں بھی بعض مقامات پر عید منائی جارہی ہے جہاں کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید منائیں گے۔ متحدہ عر ب امارات سمیت عرب دنیا میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی کچھ لوگ آج عید قرباں منائیں گے اورامریکا میں بھی کیلنڈر کے تحت آج ہی عید منائی جارہی ہے۔

.......

/169