اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین کی ۱۴ فروری نامی تحریک نے آج بروز عرفہ میدان عرفات میں مشرکین سے اعلان برائت کے مراسم کے ساتھ ساتھ بحرین میں آل خلیفہ کی بربریت سے برائت کے اعلان کے لیے دعوت عمل میں لائی۔العالم کی رپورٹ کے مطابق اس تحریک نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے روز عرفہ کا انتخاب کیا ہے تاکہ اس دن مشرکین اور عالمی استکبار سے برائت کے اعلان کے ساتھ ساتھ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت سے برائت کا اعلان کیا جائے۔ان مظاہروں کا مقصد عالمی استکبار کی حمایت میں مظاہرین کو سرکوب کئے جانے اور بحرینی عوام کے حقوق کی پامالی میں بین الاقوامی سماج کے خاموشی کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔بحرین میں آج ہونے والے مظاہرین کا اصلی مرکز منامہ کے جنوب میں واقع علاقہ’’ سترہ‘‘ جزیرہ تھا جبکہ اس علاقے کے علاوہ بحرین کے دوسرے علاقوں منجملہ النویدرات، توبلی، بوری، بلاد قدیم، جد حفص، کرانہ، ابو صبیح، مقابلہ اور شہرکان میں بھی مظاہرے کئے گئے۔بحرین میں آزادی خواہ عوام پر حکومتی دباو جاریجمعیت الوفاق کے رکن نے تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ حکومت، مختلف طرح کے حربوں کا استعمال کر کے ملک کے آزادی خواہوں پر اپنا دباو روز بروز بڑھا رہی ہے۔احمد العلوی نے العالم کے نمائندے سے گفتگو میں کہا: فروری ۲۰۱۱ میں بحرین کی انقلابی تحریک کے آغاز سے لیکر اب تک آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی پولیس، انقلابی عوام کو حکومت کے خلاف اعتراض کرنے سے روکنے کے لیے طرح طرح کے ظالمانہ حربوں کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا: بحرین کی حکومت یہ گمان کرتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنے ارادے سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور حکومت کے خلاف زبان اعتراض کھولنا چھوڑ دیں گے۔ لیکن گزشتہ ۲۷ ستمبر کو ہونے والے ملک گیر مظاہروں نے یہ ثابت کر دیا کہ ملت بحرین جب تک اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی نہ کر لے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔انہوں نے تاکید سے کہا: حکومت کے موجودہ اقدامات بجائے اس کے کہ عوام کی بہتری کے لیے مفید ثابت ہوں ملت بحرین کے حقوق کی پامالی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔بحرین میں نابینا باشندے کی قید کی مدت میں توسیعبحرین میں آل خلیفہ کی عدالت نے آج ایک نابینا جوان کی قید کی مدت میں ۴۵ دن کی توسیع کرتے ہوئے اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ علی سعد کو آل خلیفہ کے گماشتوں نے کئی دنوں سے حراست میں لے رکھا تھا اس دوران انہیں طرح طرح کے شکنجے دئے گئے کافی دیر تک بغیر آب و غذا کے رکھا گیا حتی ٹائلٹ اور نماز کے لیے جانے سے منع کیا۔بحرین کے سیکیورٹی دستوں نے ۱۴ مئی کو الدیہ کے علاقے میں اس نابینا جوان کے گھر پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور اس پر دھشتگردانہ گروہ کو تشکیل دینے کا الزام عائد کیا۔علی سعد نے ۳۱ اپریل ۲۰۰۹ کو ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں اپنی بینائی کھو دی تھی اور وہ اس حادثے کو اپنی زندگی کا دردناک حادثہ سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
بحرین کی تازہ ترین رپورٹ
بروز عرفہ آل خلیفہ کی بربریت سے اعلان برائت/ بحرین میں آزادی خواہ عوام پر حکومتی دباو جاری
13 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472389
بحرین کی ۱۴ فروری نامی تحریک نے آج بروز عرفہ میدان عرفات میں مشرکین سے اعلان برائت کے مراسم کے ساتھ ساتھ بحرین میں آل خلیفہ کی بربریت سے برائت کے اعلان کے لیے دعوت عمل میں لائی۔