13 اکتوبر 2013 - 20:30
ائمہ مساجدعید قربان کے خطبوں میں سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں :مصرکی وزارت اوقاف

مصرکی وزارت اوقاف کے شعبہ بڑی مساجد کے سربراہ نے ائمہ مساجد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید قربان کے خطبوں میں سیاسی اوراختلافی گفتگوکرنے سے اجتناب کریں۔

ابنا: مصرکی وزارت اوقاف کے شعبہ بڑی مساجد کے سربراہ شیخ احمد ترک نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان گزشتہ سالوں کی عید قربان سے مختلف ہے لہذا ملک کی صورتحال کے پیش نظر مساجد کے تمام ائمہ جماعات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے خطبوں میں سیاسی اوراختلافی گفتگوکرنے سے اجتناب کریں۔ترک نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ البتہ یہ مسئلہ باعث نہیں بننا چاہیے کہ مساجد اپنے قومی کردارکوبھول جائیں لہذا ائمہ مساجد کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد ووحدت اوراختلافات اورتفرقہ سے اجتناب کرنے کی ضرورت پرزوردینا چاہیے۔ترک نے مختلف چوکوں اوراسکوائرز میں نمازعید قربان ادا کرنے کے لیے اخوان المسلمین کی کال پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے تمام مصری مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الازہریونیورسٹی کے ائمہ جماعات کے ساتھ مل کرچلیں۔

.......

/169