پاکستان میں بس اڈوں پر بے پناہ رش۔ دور دارز سے آئے طالب علم ، کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں مگر سیٹ نہ ملنے کے باعث کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر ان سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں اور عیدی بھی مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ ایک تو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور دوسری جانب پولیس چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار ان سے پانچ پانچ سو روپے عیدی وصول کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں مجبورا کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔
.......
/169