13 اکتوبر 2013 - 20:30
ایرانی ٹیم گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے لیے جنیوا روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گروپ 1+5 اور ایران کے مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گروپ 1+5 اور ایران کے مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں کل منگل اور بدھ دو دن مذاکرات جاری رہیں گے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ایرانی وزیر خآرجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ کی ہمراہ ٹیم میں نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی، یورپ اور امریکی امور کے ڈائریکٹر مجید تخت روانچی، وزارت خارجہ کے اقتصادی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرحمید بعیدی نژاد، وزیر خارجہ کے مشیر داؤد محمد نیا اور ایران کے جوہری ادارے کے اہلکار محمد امیری شامل ہیں۔ ایران نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی اور یورینیم کو ملک سے خارج کرنے کے بارے میں مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ یہ ایران کی ریڈ لائنیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲