11 اکتوبر 2013 - 20:30
حزب اسلامی افغانستان،غیر ملکی فوجیوں پر حملے کی دھمکی

حزب اسلامی افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ جب تک افغانستان پر ڈرون حملے جاری رہیں گے اس کے ملک میں تعینات غیر ملکی فوجی، محفوظ نہیں رہ سکتے۔

ابنا: حزب اسلامی افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ جب تک افغانستان پر ڈرون حملے جاری رہیں گے اس کے ملک میں تعینات غیر ملکی فوجی، محفوظ نہیں رہ سکتے۔گلبدین حکمتیار کی زیر قیادت حزب اسلامئی افغانستان کے رکن اور افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار قطب الدین ہلال نے کہا ہے کہ کابل حکومت کے مخالف مسّلح افراد کے خود کش حملے،افغان عام شہریوں کے قتل عام میں امریکہ کی زیر سرکردگی غیر ملکی افواج کے جرائم  پر رّد عمل ہیں۔انھوں نے افغانستان کے آئین کے بارے میں بھی کہا کہ حزب اسلامئی افغانستان آئین کو تسلیم کرتی ہے تاہم اس کی بعض شقوں منجملہ انسانی اور خواتین کے حقوق کے بارے میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔حزب اسلامئی افغانستان کے اس رہنما کا یہ بیان، ایسی صورت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان کے بعض پارلیمانی نمائندوں نے آئندہ سال منعقد ہونے والے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں، قطب الدین ہلال کی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان پارلیمانی نمائندوں کا کہنا ہے کہ بعض صدارتی نامزد امیدواروں کا ماضی، ناقابل قبول رہا ہے اور بعض تو جنگی جرائم، قتل و تشدد اور اسی طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں میں ملوث رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲