ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی صربیا، اور سوئیس کا دورہ مکمل کرکے کروشیا کے دارالحکومت زاگرب پہنچ گئے ہیں۔ لاریجانی کا کروشیا پہنچنے پر کروشیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسیکر نے استقبال کیا۔ علی لاریجانی کروشیا کے صدر پارلیمنٹ اسپیکر اور دیگر اعلی حکما کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔لاریجانی نے اس سے قبل جنیوا میں عالمی پارلیمانی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ عالمی سطح پر بدامنی پھیلانے میں سرفہرست ملک ہے اوروہ ایران کے خلاف بھی مسلسل دھمکی دیتے ہوئے یہی کہتا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے لیکن ایرانی عوام امریکہ کی اس دھمکی کو خاطر میں نہیں لاتے کیونکہ یہ دھمکی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔
.......
/169