ابنا: ایران کے صوبہ ہمدان کی پولیس کے سماجی امور کے مشیر کرنل علی رضا خزائی نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد خواتین کے درمیان پاکدامنی کی ثقافت کی ترویج کرنا اور لباس کے کے لحاظ سے اسلامی اور ایرانی ماڈل کا تعارف کروانا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمدان کے پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل سنٹر کے تعاون سے یہ ہرسال یہ نمائش لگائی جاتی ہے جس میں اسلامی پردہ حجاب کے پوسٹرز اسلامی مونوگرامز کا تعارف کروانے کی غرض سے لباس کے ماڈل کے تعارف کے بروشرز کو رکھا جاتا ہے۔انہوں نے حجاب اورپاکدامنی کی مراعات کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی حجاب اور پر دے کی مراعات کرنے والی خواتین کو معاشرے میں احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے اور اس چیزسے جرائم میں کمی آتی ہے۔ صوبہ ہمدان کی پولیس کے سماجی امورکے مشیر نے نامناسب لباس کواخلاقی برائیوں کا پہلا قدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے انتباہ پرعمل کرتے ہوئے اپنی طرف متوجہ خطروں کا خاتمہ کریں۔کرنل خزائی نے آخر میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ نظام کے اقتدار کا تحفظ اقدار کے تحفظ پر مشتمل ہے اور پولیس اس میدان کے ہر اول دستوں میں سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 470922
کرنل علی رضا خزائی نے کہا ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد خواتین کے درمیان پاکدامنی کی ثقافت کی ترویج کرنا اور لباس کے کے لحاظ سے اسلامی اور ایرانی ماڈل کا تعارف کروانا ہے۔