7 اکتوبر 2013 - 20:30
سعودی عرب: ایک کروڑ اسی لاکھ افراد کا حکومت پر اعتراض

سعودی عرب میں حکومت مخالف ایک کروڑ اسی لاکھ عوام نے آل سعود کی حکومت کے خلاف جاری جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

ابنا: آل سعود حکومت کے خلاف تحریک کہ جو انٹرنیٹ پر " ہماری تنخواہیں کافی نہیں ہیں" کے نام سے شروع ہو چکی ہے۔ اس تحریک میں سعودی عرب کے ایک کروڑ اسی لاکھ عوام نے آل سعود کے خلاف اس جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس انٹرنیٹ تحریک میں حصہ لینے والی سعودی عوام نے آل سعود حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور عوام کی معاشی مشکلات پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کے امیر ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس ملک کی اکثریت غربت کا شکار ہیں اور لوگوں کی قدرت خرید بہت ہی کم ہو گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے شہر ریاض میں شیعہ عالم دین شیخ سلمان العلوان کو سزا سنائے جانے کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرے کئے اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ سلمان العلوان کو سن 2004 میں گرفتار کر کے جیل کے انفرادی سیل میں رکھا گیا تھا اور اس مدت میں انکو اپنے اہل خانہ سے ملنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

.......

/169