5 اکتوبر 2013 - 20:30
فلسطین ، شام کا پہلا مسئلہ/ عرب سازشکار ممالک کی شکست یقینی

شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شام موجودہ بحران پراپنے دوستوں اور ساتھیوں کی مدد سے کامیاب ہوجائے گا اور بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور کھلاڑی کی حیثیت سے باقی رہےگا اور خلیج فارس کے عرب سازشکار ممالک اور ترکی کو شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا مسئلہ فلسطین شام کا پہلا اور اساسی مسئلہ ہے۔

ابنا: شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے کہا ہے کہ شام موجودہ بحران پراپنے دوستوں اور ساتھیوں کی مدد سے کامیاب ہوجائے گا اور بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور کھلاڑی کی حیثیت سے باقی رہےگا اور خلیج فارس کے عرب سازشکار ممالک  اور ترکی کو شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا مسئلہ فلسطین شام کا پہلا اور اساسی مسئلہ ہے۔ شامی وزیر اعظم نے فلسطینی تحریک (ساف ) کے سیاسی شعبہ کے ڈائریکٹر ابو عبد الہادی  کے ساتھ ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام عرب ممالک میں اصلاحات کا خواہاں ہے اور اس  کے ساتھ امت اسلامی کے دشمنوں یعنی اسرائيل اور تکفیریوں کے ساتھ  بھر پور مقابلہ پر تاکید کرتا ہے۔ شامی وزير اعظم نے کہا کہ سلفی تکفیریوں کا اسلام اور امت اسلامی سے کوئی واسطہ نہیں ہے یہ دہشت گرد گروپ غیر عرب طاقتوں کے ایجنٹ ہیں جو امریکہ اور اسرائيل کے لئے کام کررہے ہیں۔

فلسطینی سیاسی شعبہ کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ فلسطین کے اکثر گروپ شامی حکومت اور عوام کے حامی ہیں اور فلسطینی سلفی وہابی تکفیریوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔

.......

/169