4 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ اور اسرائیل شام میں فرقہ وارانہ جنگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں: حماس

حماس کے رہنما علی برکہ کا کہنا ہے کہ شام کا معاملہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ بیروت میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

ابنا: حماس کے رہنما علی برکہ کا کہنا ہے کہ شام کا معاملہ فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ بیروت میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ شام میں جاری حالیہ خانہ جنگی کو ختم کرانے کے لئے حزب اللہ اور حماس نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں دونوں تنظیموں کے رہنماوں میں مذاکرات کا عمل جاری ہیں۔ حماس کے رہنما علی برکہ کا بیروت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کا معاملہ سیاسی ہے اس کو فرقہ وارنہ رنگ دینا ٹھیک نہیں ہے۔ شام کی حکومت اور حزب اختلاف کی صفوں میں مختلف مسلمان گروہ موجود ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ شام میں فرقہ وارانہ جنگ کو فروغ دیا جائے اور اس کے ذریعے اسرائیل کو مضبوط بنایا جائے۔ علی برکہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں خون ریزی کسی عرب یا مسلمان ملک کے فائدے میں نہیں اور حماس شام میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے۔ علی برکہ کا کہنا تھا کہ حماس شام میں جمہوریت اور انصاف چاہتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲