ابنا: امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنے ملک کی کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرے۔ بارک اوبامہ نے مزید کہا کہ آئندہ مہینے جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر تہران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے فیصلے سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے مذاکرات کے عمل میں شامل ایک امریکی عہدیدار ونڈی شرمن نے امریکہ کے بجٹ خسارے اور اپنے ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ، تہران کے خلاف ہمیشہ مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرتا رہا ہے مگر اس کی یہ پابندیاں کبھی کامیاب ثابت نہیں ہوئی ہیں اسلئے کہ ایران میں امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو ہمیشہ خود اعتمادی کے مواقع میں تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469335
امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنے ملک کی کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرے۔