3 اکتوبر 2013 - 20:30
روس کا جدید میزائل سسٹم امریکی میزائل شکن سسٹم کے لئے بلائے جان

روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا: جدید بیلسٹک میزائل سسٹم ٹوپول ایم (TOPOL-M) ـ جوکہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کا قاتل ہے ـ کو موجودہ میزائلوں کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری راگزین نے کہا کہ TOPOL-M میزائل سسٹم روس کا نیا میزائل نظام ہے اس میزائل ڈیفنس سسٹم کا قاتل ہوگا جس کو امریکہ تیار کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا: روس عنقریب ٹوپول ایم کو موجودہ اسٹریٹجک میزائل سسٹم "آر ایس 26" کی جگہ تعینات کرے گا۔ روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے کہا: اس میزائل کو اس سال موسم گرما میں کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اس کا آخری تجربہ 2013 کے آخر میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد روس کی میزائل فورسز اس نظام کو بروئے کار لائیں گی۔ مذکورہ ذرائع نے میزائل کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ یہ اس میزائل کا پہلا تجربہ 2011 میں ناکام ہوا تھا۔ ٹوپول ایم (TOPOL-M) میزآئل تین مرحلوں میں کام کرتا ہے اور اس کا وزن 47 ٹن ہے؛ جامد ایندھن سے چلتا ہے تاکہ ذخیرہ کرنے میں کسی کا مشکل کا سامنا نہ ہو اور اضطرار کی حالت میں تیزی سے داغنے کے لئے تیار کیا جاسکے۔ یہ میزائل موبائل لانچروں نیز زیر زمین اسٹور پٹ سے داغا جاسکتا ہے۔ اس میزائل کی لمبائی 22.7 میٹر اور قطر 1.2 میٹر ہے اور 1200 کلوگرام کا بوجھ اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔ اس میزائل کا جنگی وارہیڈ جوہری بم پر مشتمل ہے جس کے دھماکے کی شدت 800 کلوٹن ٹی این ٹی کے برابر ہے۔  زمین کے مدار میں میزائل کی رفتار 7000 میٹر (سات کلومیٹر) فی سیکنڈ ہے اور 200 میٹر کی درستگی (Accuracy) کے ساتھ 11000 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میں نیا نیویگشن سسٹم نصب کیا گیا جس کی وجہ سے یہ اپنا جنگی وارہیڈ امریکی میزائل دفاعی نظام سے بچا کر نشانے پک پہنچاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭