ابنا: ایران کے نائب وزیر ثقافت علی اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کتابوں کی طباعت اور نشرو اشاعت میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ علی اسماعیلی نے ایک تقریب میں کہا کہ ایران، مشرق وسطی کے علاقے میں سب سے زیادہ عناوین پر کتابیں شایع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک آٹھ لاکھ سینتالیس ہزار عناوین پر کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ علی اسماعیلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فخر ہے کہ وہ دینی اور قومی لحاظ نیز وسیلہ علم کی نظر سے کتاب کودیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469188
ایران کے نائب وزیر ثقافت علی اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کتابوں کی طباعت اور نشرو اشاعت میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے