2 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران کے جوہری مذاکرات میں اسرائیل کو مداخلت کی اجازت ہر گز نہیں دیا جائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی کہ اسرائيل، ایران کے جوہری مذاکرات میں کسی بھی قسم کی کوئي مداخلت کرسکے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی کہ اسرائيل، ایران کے جوہری مذاکرات میں کسی بھی قسم کی کوئي مداخلت کرسکے۔ انھوں نے اپنے دورۂ نیویارک کے کل آخری دن ہمارے نمائندے سے گفتگو میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے بیان اور جنگ جویانہ مہم کا مقصد، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ممکنہ مفاہمت کو نقصان پہنچانا قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنی قوم کے مسلمہ حقوق پر ہمیشہ ڈٹا رہا ہے اور وہ ان حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف نے کہا کہ تہران، ایرانی قوم کی کسی بھی قسم کی  بے احترامی برداشت نہیں کریگا اور ہر اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائیگا۔ انھوں نے بین الاقوامی تعلقات میں صبر کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کا یہ عمل بہت ہی سستی سے آگے بڑھ رہا ہے جس پر غور وفکر کرنے اور اس سلسلے میں دور اندیشی کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ نیویارک کو اہم، تعمیری اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ، پوری دنیا کو ایران کا امن  پیغام پہنچانے کا بہترین موقع رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲