ابنا: انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کو ایرانی چینلوں کی حقیقت بیانی سے خوف لاحق ہے۔ عزت اللہ ضرغامی نے منگل کے دن پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں کہا کہ ساری دنیا میں اسلامی انقلاب کی تیز ترقی سے سامراج کو لاحق خوف کی بنا پر اس نے بے تحاشہ ایران کے سٹیلائیٹ چینلوں کی نشریات بند کردیں اور ان کے مرتب ہونے والے اثرات پر روکنے کی کوشش کی۔آئي آر آئي بی کے سربراہ نے کہاکہ سامراج کے میڈیا نیٹ ورک جن میں تین ہزار سے زائد سٹیلائيٹ ٹی وی چینل شامل ہیں اور ان کی نشریاتی اکتیس سٹیلائیٹوں سے نشر ہوتی ہیں اور یہ سامراجی چینل مکمل طرح سے ایران پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں بھر پور طرح سے ناکامی ہوئي ہے۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے میڈیا نظام کو تقویت پہنچانے کے لئے تمام اداروں کے تعاون کی ضرورت پرتاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ سامراج کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کےلئے یہ امر نہایت ضروری ہے۔
.......
/169