ابنا: امریکہ اور ایران کے روابط میں حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف مزید پابندیوں پر غور ملتوی کردیا ہے۔ امریکہ نئی پابندیوں میں ایران کے تیل کی صنعت کو مزید نشانہ بنانا چاہتا تھا امریکی سینٹ نے دو ماہ قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ ستمبر میں ایران کے تیل کی صنعت کے خلاف مزید پابندیوں کو غور کرےگی ۔لیکن ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ گفتگو کے پیش نظر امریکی سینٹ نےایران کے خلاف مزید پابندیوں پر غور جنیوا مذاکرات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو جنیوا میں مذاکرات ہوں گے۔
.......
/169