1 اکتوبر 2013 - 20:30
ہند و پاک کے دوستانہ تعلقات کے لیے نواز شریف کے خیالات سے متفق ہوں: من موہن سنگھ

ہندوستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لیے نواز شریف کے خیالات سے وہ متفق ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے نیویارک میں ان سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے بارے میں جو باتیں کی ہیں وہ منطقی ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں ۔نیویارک سے نئی دہلی واپسی پر ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں مثبت امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آ رہے ہیں اور پہلے قدم کے طور پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر امن ضروری ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لیے نواز شریف کے خیالات سے وہ متفق ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲