29 ستمبر 2013 - 20:30
بوسنیا کے شمال میں ایک نئی مسجد کا افتتاح

کویت کے تعاون سے بوسنیا کے شمال میں ایک نئی مسجد کا افتتاح ہوا ہے اور آئندہ چند دنوں کے دوران اس ملک میں کئی دیگر مساجد اور ثقافتی مراکز کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

ابنا: بوسنیا کے شمال میں ایک نئی مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں بوسنیا ہرزگوینیا میں کویت کے سفیر ناصرالمطیری نے شرکت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کویتی مخیر افراد کے تعاون اور کویت کے بیت الزکواۃ کی نگرانی میں اس مسجد کی تعمیر کی گئی ہے۔بوسنیا کے شہر دوبو اور اس کے نواحی علاقوں کے تقریبا دو ہزار افراد نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔بوسنیا میں کویتی سفیرالمطیری نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں مساجد کی تعمیر کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت ہر میدان میں بوسنیا کی عوام کی حمایت کرتا ہے۔کہا جاتا ہےکہ کویت کا سفار تخانہ آئندہ چند دنوں کے دوران اس ملک میں کئی دیگر مساجد اور ثقافتی سنٹرز کا افتتاح کر رہا ہے۔

.....

/169