29 ستمبر 2013 - 20:30
مغربی ممالک شامی حکومت کے مخالفین کے تحریک آمیز اقدامات روکیں

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ شام میں سلفی وہابی تکفیریوں کے تحریک آمیز اقدامات کو روکنے کی کوشش کریں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی اخبار کامر سینٹ کے ساتھ گفتگو میں مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ شام میں سلفی وہابی تکفیریوں کے تحریک آمیز اقدامات کو روکنے کی کوشش کریں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔لاوروف نے کہا کہ دہشت گرد روس اور امریکہ کے معاہدے کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور خلیج فارس کے اس کے عرب اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں یا انھیں تنخواہ دینا اور ہتھاروں کی ترسیل بند کردیں۔

لاوروف نے کہا کہ واضح ہے کہ شام میں اکثر دہشت گرد گروپ القاعدہ کے زیر نطر ہیں اور القاعدہ کو خلیج فارس ک عرب ریاستوں سے مدد مل رہی ہے۔

.......

/169