29 ستمبر 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی بحری افواج کے درمیان خلیج فارس کے سمندر میں تعاون کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط ہوئے ہیں۔

ابنا: عراقی بحریہ کے سربراہ میجرجنرل علی حسین علی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کی درمیان بحری اور سکیورٹی امور میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ میجر جنرل علی حسین علی نے ایران اور عراق کے تعاون کو علاقائي اقوام کے حق میں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق مختلف شعبوں بالخصوص بحری امور میں ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ ایڈمیرل علی فدوی نے بھی دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ تعاون علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں مفید ہے۔

.......

/169