ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کو غیر انسانی اقدامات سے تعبیر کیا۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں اس طرح کی دہشتگردی کا مقصد دشمنوں کی جانب سے اس ملک میں قومی اتحاد و یکجہتی کو نشانہ بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔.......
/169