ابنا: صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج تہران پہنچے اور مہر آباد ایر پورٹ پر عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر، نائب صدر اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جناب حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ بعض ملکوں کے سربراہوں منجملہ فرانس کے صدر اور بعض ملکوں کے وزرا خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ کے بعض چینلوں سے انٹرویو کے ساتھ ساتھ امریکہ کے مسلمان رہنماوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ایٹمی ترک اسلحہ کی نشست اور ناوابستہ تحریک کے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا اور امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے نیویارک سے ایران روانہ ہونے سے قبل اپنے دورہ کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے تعمیری تعاون کی راہ میں یہ پہلا قدم ہے۔













.......
/169