27 ستمبر 2013 - 20:30
طالبان کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے گلشن بونیر میں طالبان دہشت گردوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈرحاتم محسود ہلاک ہوگیا ہے حاتم محسود کا تعلق طالبان کے بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے گلشن بونیر میں طالبان دہشت گردوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالبان کا اہم کمانڈرحاتم محسود ہلاک ہوگیا ہے حاتم محسود کا تعلق طالبان کے بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔ طالبان شدت پسندوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے۔گلشن بونیرمیں2طالبان گروپوں میں تصادم کے بعدپولیس رینجرزکاآپریشن جاری ہے،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کامقامی رہنماحاتم خان محسودآپس کے مقابلے میں ماراگیا،مشتبہ افرادکوزیرحراست لیا گیا ہے،علاقہ کوکلیئرکرانے تک آپریشن جاری رہے گا، آپریشن میں ایس ایم جی گنوں سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

.......

/169