ابنا: بان کی مون نے کل نیویارک میں امریکا، روس فرانس، برطانیہ اور چین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی جانب سے متحدہ موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سلامتی کونسل میں گذشتہ ڈھائی برسوں سے شام کے بارے میں یکسوئی کا فقدان اس کونسل کیلئے ایک بڑی رسوائی شمار ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ، شام کا مسئلہ فوجی طریقے سے حل کئے جانے کے خواہاں رہے ہیں جبکہ روس اور چین، اس مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسائل کو فوجی طاقت اور یا دھونس دھمکیوں سے حل کئے جانے کے سخت خلاف ہے اور تہران کا خیال ہے کہ کسی بھی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیئے۔
.......
/169