ابنا: بلوچستان کے علاقےآواران، ماشکے، کیچ اور تربت میں شدید زلزلے کے بعد تباہی پھیل گئی۔ ہر طرف چیخ و پکار اور قیامت صغری کے مناظر دکھائی دیئے۔ سب سے زیادہ تباہی آواران میں ہوئی جہاں پچانوے فیصد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ آواران میں 297سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلع کیچ میں ت45 اورتربت میں8 افراد جاں بحق ہوئے۔ خوفناک زلزلے نے آواران کے مکینوں کو دربدر اور مکانوں کوملبے میں بدل دیا۔ کھانے پینے کی اشیا کی قلت اور پینے کا پانی نایاب اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا۔ ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے بڑھ گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں وقفے وقفے سے آفٹر شاکس محسوس کئے جا رہے ہیں جس سے لٹے پٹے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔
.......
/169