24 ستمبر 2013 - 20:30
مسیحیوں سے یک جہتی :جمعہ کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا

اسلام آباد…مسلمان اور مسیحی مذہبی قائدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورکے خلاف جمعہ 27ستمبر کو ملک بھر میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم مذمت منایا جائے گا۔

ابنا: حکومت اب طالبان سے مذاکرات کے خدوخال واضح کرے۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی اور چئیرمین سپریم کونسل آف بشپس پاکستان ،بشپ اسحاق مظہر نیاسلام آباد میں مشترکا نیوز میں کہا کہ 27ستمبر کو ملک بھر میں مسلمان سانحہ پشاور کے خلاف اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا دن منائیں گے ، مسیحی برادی اتوار 29ستمبر کو یوم دعا منائے گی۔ ا علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہر پاکستانی سوگوار ہے، گرجا گھر پر سیکیورٹی ناکافی تھی جس کی وجہ سے سانحہ ہوا۔ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گرجا گھروں سمیت تمام اقلیتی عبادت گاہوں کو جامع سیکیورٹی فراہم کریں۔

.......

/169