23 ستمبر 2013 - 20:30
ایہود بارک، عالمی سطح پر امریکا اور اسرائیل کی پوزیشن کمزور

صہیونی ریاست کے سابق وزیر جنگ ایہود بارک نے کل بلمبرگ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں پیدا ہونے والی نئ صورت حال سے عالمی سطح پر امریکا اور اسرائیل کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست کے اس سابق اعلی عہدیدار نے کہا کہ شام کے حوالے سے حالیہ چند دنوں کے دوران جو نئے حالات سامنے آئے ہیں انھوں نے عالمی سطح پر امریکا اور اسرائیل کو کمزور بنادیا ہے۔  ایہود بارک نے کہا کہ شام کے بارے میں امریکا کا موقف بعض صہیونی حکام کی تشویش کا باعث بنا ہے۔صہیونی ریاست کے سابق وزیر جنگ نے کہا کہ شام کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کے مّد نظر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ملک کے بارے حملے کی دھمکی، کوئی کارساز منطق ثابت نہیں ہوئی ہے اور امریکا کو اسی مسئلے پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔قابل ذکر ہے کہ شام کے سلسلے میں امریکا، اسرائیل، سعودی عرب اور ترکی سمیت بعض سازش پسند ملکوں کی کوئی بھی سازش کامیاب ثابت نہیں ہوئی ہے اور اس ملک میں بشّار اسد، دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں مختلف علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ دنیا کے درجنوں ملکوں کے دہشتگرد، اس کے ملک میں سرگرم عمل ہیں۔

.....

/169