اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمان کے رکن "ورونیک دو قیصر" (Veronique De Keyser) نے کہا ہے کہ انھوں چند روز قبل لبنان کے دورے کے موقع پر دروزی لبانیوں کے سربراہ ولید جنبلاط سے بھی ملاقات کی اور وہ جو گذشتہ دو برسوں کے دوران صدر بشار الاسد کے خلاف شدید ترین بیانات دیتے رہے ہیں، کہہ رہے تھے کہ شامیوں کی اکثریت آج بھی بشار الاسد کی حمایت کرتی ہے اور اگر آزادانہ انتخابات منعقد ہوجائیں تو 60 فیصد شامی باشندے انہیں ووٹ دیں گے۔ جنبلاط نے اعتراف کیا: خواہ ہم چاہیں خواہ نہ چاہیں بشار الاسد اپنی قوم کے نمائندے ہیں اور شامی قوم کی اکثریت ان کی حمایت کرتی ہے کیونکہ وہ بیرونی خطرات سے اپنی قوم کی حفاظت کررہے ہیں اور ان خطروں سے انہیں محفوظ رکھتی ہے جن سے وہ خوفزدہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭