ابنا: اس رپورٹ کے مطابق جندالحفصہ نامی دہشتگرد گروہ نے کہا ہے کہ پیشاور کے کلیسا پر خود کش حملے پاکستانی کے سرحدی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں اور ان میں عام شہریوں کے قتل عام کا انتقام لینے کےلئے کئے گئے تھے۔واضح رہے پاکستان کے شہر پیشاور میں کل اتوار کو کلیسا پر دوخود کش حملے ہوئے تھے جن میں پچاسی افراد جاں بحق اور ایک سو تیس زحمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دس کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔اتوار کے دھماکے پاکستان میں عیسائي اقلیت پر اب تک کے سب سے شدید حملے ہیں ۔ واضح رہے پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک عرصے سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو اپنے غیر انسانی اقدامات کا نشانہ بنانا رکھا ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب اور امارات کی مالی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169