22 ستمبر 2013 - 20:30
صہیونی ریاست کے حملے، فلسطینی مجاہدین کی جوابی کاروائی

فلسطینی مجاہدین نے غزہ پر صہیونی ریاست کے تازہ حملوں کے جواب میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے گذشتہ رات اعلان کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے جنوب میں غزہ سے راکٹ فائر کئے اور اس حملے میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست مسلسل غزہ کے علاقے کو اپنے فوجی حملوں کا نشانہ بنائے رکھتی ہے اور اس علاقے کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف تشدّد پسندانہ اقدامات روکنے کے لئے بین الاقوامی اداروں کی کسی بھی درخواست کو خاطر میں نہیں لاتی ہے.

.......

/169