ابنا: کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے تجارتی سینٹر میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہےاب تک 68 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔ القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ الشباب نے یرغمال بنائے گئے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہفتے سے سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں، اب تک جھڑپ میں 68 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ واقعہ میں برطانیہ، فرانس، چین، گھانا، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، آسٹریلیا،کینیڈا کے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کینیاکی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے کئی افراد کو بازیاب کرالیا، متعدد اب بھی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں ۔ صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے دھمکی دی ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیاگیا تو یرغمالیوں کو جان سے مار دیں گے۔امریکہ شام میں ایسے ہی خونخوار دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔













.......
/169