22 ستمبر 2013 - 20:30
ایرانی صدر حسن روحانی نیویارک روانہ ہوگئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ سیاحت اور ثقافتی ادارےکےسربراہ  محمد علی نجفی، صدر کےمشیر حسام الدین ، صدارتی دفتر کے انچارج نہاوندیان ، صدر کے اعلی مشیر محمد رضا صادق ، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن محمد علی دستغیب اور کلیمیوں کےنمائندے سیامک مرہ صدق نیویارک کے سفر میں صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف  پہلے ہی نیویارک میں موجود ہیں۔ صدر نیویارک کے پانچ روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے صدر روحانی امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ رہبر معظم انقلاب کے دفتر کے انچارج محمدی گلپائگانی ، نائب صدر اسحاق جہانگیری اور دیگر اعلی حکام نے مہر آباد ایئر پورٹ سے صدر روحانی کو الوداع کیا۔

.......

/169