ابنا: سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سینئررہنماعبدالقادر ملا کی عمر قید کی سزاکو سزائے موت میں تبدیل کرنے کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے اور اس دوران احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی گاڑی سمیت8 کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بنگلہ دیش کی عدالت نےاس ملک کی جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر کو فروری میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے اب سزائے موت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پینسٹھ سالہ عبدالقادر کو انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزاسنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 15جولائی2013کوبھی بنگلہ دیش کےعدالتی ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے سابق رہنما غلام اعظم کو 1971 کے واقعات میں ہونے والی دہشتگردی اور مظالم کی پلاننگ اور ماسٹرمائنڈ ہونے کے الزام میں ۹۰ سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے اور ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےتھے۔....../169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464423
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سابق رہنما کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرےہوئے جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔