17 ستمبر 2013 - 19:30
امریکا، طالبان سے مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے گا

افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکا کے خصوصی نمائیندے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

ابنا: افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکا کے خصوصی نمائیندے جیمز ڈوبنز نے کہا کہ واشنگٹن ابھی بھی یہی چاہتاہے کہ طالبان کے ساتھ امریکا کے براہ راست مذاکرات شروع کئے جائیں اور ساتھ ہی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بھی مذاکراتی عمل شروع ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے مذاکرات شروع کرنے کے لئے طالبان رہنما فی الحال آمادہ نہیں ہیں لیکن ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔......./169