ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویٹیلی چرکن نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی تحقیقاتی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد کہا کہ جیسا کہ لوگ اس کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر کوئی اپنے طور پر نتائج اخذ کر سکتا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ اس پر سیاسی روٹیاں نہیں سیکی جائیں گی اور نتائج اخذ کرنے میں سیاسی عوامل کار فرما نہیں ہوں گے۔چرکن نے رپورٹ پر کسی بھی رد عمل کے اظہار میں پیشہ ورانہ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر کوئی اسے ماہرین کی نظر سے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ بہت ہی مستعدی سے تیار کی گئی ہےاور یہ بہت ہی تکنیکی ہے. اس میں کوئی واضح فیصلہ لینے اور بے جا دخالت سے اجتناب کیا گيا ہے، اس کا دقیق مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے.خیال رہے کہ اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے کیمیائی حملے کے لیے شامی حکومت کو ذمہ دار ٹہرا شروع کر دیا ہے، جبکہ اس رپورٹ میں 21 اگست کو شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کیمیائی حملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن اس میں کسی فریق پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد نہیں گیا ہے۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463853
روس کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی تحقیقاتی رپورٹ کے جائزے میں سیاسی ایجنڈا شامل نہیں کرنا چاہیئے۔