16 ستمبر 2013 - 19:30
امریکہ: سیلاب کی تباہ کاریاں، 8 افراد ہلاک، 600 لا پتہ

امریکہ میں ہونے والی موسلادھار بارش اور آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ابنا: امریکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلسل 7 روز سے ہونے والی بارش اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے 8 افراد ہلاک اور چھ سوسے زائد لا پتہ ہو گئے۔  حکام کا کہنا ہےکہ سیلاب سے پندرہ سو گھر تباہ ہو گئے جبکہ سترہ ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا۔ ہزاروں بے گھر اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں۔ سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں جسکے باعث لوگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔  امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔......./169