14 ستمبر 2013 - 19:30
مشرقی یمن میں دو فوجی ہلاک آٹھ دیگر زخمی

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرق میں الگ الگ حملوں میں دو فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: سنیچر کو ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کو عسکریت پسندوں نے حضرموت خطے کے القطن گاؤں کے قریب ایک فوجی گاڑی پر حملہ کر کے دو فوجیوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کر دیا۔یمنی سکیورٹی فورسز کو خاص طور پر ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اکثر مسلح افراد اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔جس وقت یہ حملہ کیا گیا فوجی قافلہ پٹرول ٹینکروں کو سکیورٹی فراہم کر رہا تھا۔سنیچر کی علی الصبح مرکزی یمن کے معارب صوبے میں بھی مسلح قبائل نے تیل کی ایک پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔......./169