اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی(ابنا) کی رپورٹ کے مطابق العہد ویب بیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونیت نواز مسلح تکفیری ٹولوں نے کل (بروز جمعہ 13 ستمبر2013) تشیع اور استکبار و صہیونیت مخالف محاذ کے خلاف اپنے وحشیانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے تین مارٹر گولے حرم سیدہ زینب(س) کی طرف پھینکے جو حرم کے قریب دھماکے سے پھٹ گئے۔اس حملے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوئے۔ شام کی سرکاری خبرایجنسی ـ سانا ـ نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ اطلاع دی ہے کہ یہ تین گولے حرم سیدہ زینب(س) کے قریب ایک بس اسٹاپ پر گرے اور وہاں موجود ایک بارہ سالہ موقع ہر شہید ہوگیا۔ .................../٭۔٭
متعلقہ خبریں:
لاوروف: شام پر حملے کی مزید کوئی ضرورت نہیں
وہ تجویز جس نے شام مخالف دہشت گردوں کو ڈیڈلاک سے دچار کیا
روس اور امریکہ شام کے مسئلے پر بات جاری رکھیں گے
جبہۃ النصرہ کے تکفیری وہابیوں کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کا ہولناک قتل
پہلا قدم اٹھایا گیا؛ کیمیاوی ہتھیاروں کی نگرانی میں امریکی دھمکی مؤثر نہیں۔۔ صدراسد