ابنا: روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کی بین الاقوامی ماہرین، شام کے مذہبی رہنماؤں اور عوام کے نمائندوں نے 9 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 24 ویں سیشن میں یہ ثبوت پیش کيے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعدد گواہوں کی طرف سے فراہم کردہ ثبوتوں اور دلائل کی بنیاد پر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے عسکریت پسندوں نے گزشتہ ماہ دمشق کے مضافات میں واقع مغربی غوتا میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں شرکاء نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانا بنا کر شام کے خلاف فوجی حملے کے منفی نتائج کے تئیں خبر کیا۔واضح ہو کہ امریکی انتظامیہ شام پر فوجی حملے کے لئے رائے عامہ تیار کرنے کی غرض سے کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کی فوٹیج اور تصاویروں کا بڑے پیمانے پر استعمال کر رہی ہے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461906
روس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل ایچ آر سی نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب کیمیائی حملے کے متاثرین کے ویڈیوز اور فوٹوز کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔