9 ستمبر 2013 - 19:30
بان کی مون: شام پر فیصلہ سلامتی کونسل کرے گی

اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام ميں کيميائي حملے کي بات صحيح ہونے کي صورت ميں حملے کے ذمہ دار کا تعين، اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کي رپورٹ کي بنياد پر ہونا چاہئے ۔

ابنا: انہوں نے پیر کے روز نيويارک ميں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہ اگر اقوام متحدہ کے معائنہ کار شام ميں کيميائي اسلحے کے استعمال کي تصديق کرتے ہيں تو سلامتي کونسل کو اتفاق رائے سے اس سلسلے ميں کسي راہ حل تک پہنچنا ہوگا ۔

انہوں نے اسی طرح شام کے کيميائي اسلحے کو بين الاقوامي نگراني میں دیئے جانے کی روس کي تجويز کابھي خير مقدم کيا ہے۔ واضح رہے کہ شام کي حکومت کا کہنا ہے کہ باغيوں نے عام شہریوں کے خلاف کيميائي اسلحے کااستعمال کیا ہے اور شام کے صدر بشار اسد بارہا مغرب، امریکا اور باغیوں کے دعووں کو مسترد کر چکے ہیں۔

.......

/169