ابنا: لبنان کی حزب التوحید العربی کے سربراہ وئام وہاب نے امریکہ کو شام کے خلاف فوجی حملہ کی صورت میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے کے جواب میں اسرائیل پر 500 میزائلوں سے حملہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنایا جائے گا اور اس کے بعد امریکہ کے اتحادی عرب ممالک اور ترکی کو نشانہ بنایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں ایک ملین افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے اور ہم امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ کا آغاز نہ کرے، انھوں نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں اسرائیل پر 500 میزائل داغے جائیں گے انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ جنگ اس خطے کی آخری جنگ ہوگی۔...../169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461207
لبنان کی حزب التوحید العربی کے سربراہ نے امریکہ کو شام کے خلاف فوجی حملہ کی صورت میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملے کے جواب میں اسرائیل پر 500 میزائلوں سے حملہ کریں گے۔