ابنا: ایک فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی صہیونی فوج کی خصوصی جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تربیت سے گزرنے والی اسرائیلی فوج کی اس یونٹ میں عربی نسل یہودی آبادکار شامل ہیں جو بیرون ملک سے فلسطین میں آکرآباد ہوئے اور وہ خود کو عرب باشندے قرار دے رہے ہیں۔مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگ کی صورت میں اہل تشیع کے علاقوں میں داخل ہو کر حزب اللہ کے جنگجووٴں کا مقابلہ کرنیکی تربیت دی گئی ہے۔ مشقوں میں فوجیوں کو راکٹ اور میزائلوں کے استعمال، زیرزمین سرنگوں کی مدد سے دشمن تک پہنچنے اور خود کو بچانے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف لڑائی جیسے امور کی بھی ٹریننگ دی گئی۔ بعض ذرایع نے عرب نژاد یہودیوں کے ہمراہ عرب تکفیریوں کی موجودگی بھی تائید کی ہے جو یہودیوں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے خلاف جنگ میں حصہ لیں گے۔ عرب نژاد صهیونیوں اور تکفیریوں کے اس اتحاد سے شام مخالف قوتوں کے حقیقی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔...../169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461203
غاصب صهیونی ریاست نے حزب اللہ کے خوف سے اپنا گھر بارچھوڑ کر جانے والے یهودی تارکین وطن کو مطمن کرنے کے لئے ایک اسپیشل گروپ تشکیل دیا ہے جو بقول اس کہ حزب اللہ سے مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہے۔