8 ستمبر 2013 - 19:30
جاپانی وزیر اعظم کے ایلچی کی صدر مملکت سے ملاقات

جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

ابنا: جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ جاپان کے خصوصی ایلچی نے اس ملاقات میں صدر جناب حسن روحانی کو جاپانی وزیراعظم کا تحریری پیغام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جاپان کی حکومت چاہتی ہےکہ ایران اور جاپان کے دیرینہ تعلقات میں بےپناہ فروغ آئے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران اور ٹوکیو کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے مقابلے کا پرچم دار قراردیا۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور پرامن باقی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ایران کا ایٹمی مسئلے سمیت دیگر عالمی مسائل عالمی قوانین کے دائرہ کار میں حل کئےجانے چاہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران مکمل طرح سے این پی ٹی سمیت تمام عالمی قوانین پر کاربند ہے اور اسکی تمام ایٹمی سرگرمیاں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے عالمی حالات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے برخلاف ہرطرح کی بیرونی مداخلت بالخصوص فوجی اقدامات سے علاقے میں عدم استحکام پھیل جائے گا لھذا یکطرفہ فوجی اقدامات سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی نئي حکومت تمام دوست ملکوں سے تعلقات میں استحکام لانا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲