7 ستمبر 2013 - 19:30
مظفر نگر ہندوستان، بحرانی صورت حال

ہندوستان کی ریاست اْترپردیش کے شہر مظفرنگر میں ہونے والے تشدد اور فسادات میں ایک صحافی سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور فوج کا گشت جاری ہے۔پولیس کے مطابق 27/ اگست کو ایک خاتون سے زیادتی اور تین افراد کے قتل کے بعد ضلع مظفرنگر میں صورت حال سخت کشیدہ ہوگئی تھی۔ دو فرقوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازعہ، گروہی فسادات میں تبدیل ہوگیا اور ضلع مظر نگر کے مختلف علاقوں میں پھیل گیا۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہندوستان کے ایک ٹی وی چینل کے صحافی راجیش ورما سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ، کئی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی ، صورتحال پولیس کے کنٹرول سے باہر ہونے پر تین تھانوں کے علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے جو فلیگ مارچ کررہی ہے۔......./169